سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو عوام کے تابع بنا دیا ہے سرکاری محکموں کے افسران واہلکاران جان لیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دراصل عوام کی حکومت ہے اور جو عوام کی عزت کرے وہ درحقیقت میری عزت ہے وہ اپنے دفتر میں ضلع سوات کی ترقیاتی سکیموں سے متعلق محکمہ آبپاشی اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حکام کے ساتھ اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے ایکسئن انجینئر وسیم ملک ،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ایکسئن عمرا ن حلال اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ایکسئن ایریگشن اور ٹی ایم اے کے افسران نے چیئرمین ڈیڈیک کو ضلع سوات اور حلقہ پی کے پانچ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں اپنے محکموں کے کارکردگی سے بھی اگاہ کردیا فضل حکیم خان نے حکام کو ہدایت کی کہ حلقہ پی کے پانچ میں جاری تعمیراتی کام کو عوام کی خواہشات کے مطابق معیاری اور جلد سے جلد تکمیل تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ مینگورہ خوڑ اور دیگر برساتی نالوں کی صفائی کی نگرانی ضروری ہے تاکہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی پانی سے مقامی آبادی کو نقصان نہ ہوانہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل باالخصوص غریب لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے منتخب کیا ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین ڈیڈیک کسی کے ساتھ بھی ناانصافی اور ٹال مٹول برداشت نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضلع سوات کی ترقی کیلئے کوشاں ہے بہت جلد ضلع سوات میں نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز بھی کیا جائے گا ۔
جو عوام کی عزت کرے وہ درحقیقت میری عزت ہے ،فضل حکیم
