سوات(مارننگ پوسٹ)ملوک آباد میں موٹر سائیکلوں کے ریس سلینسرسے آواز نکالنے سمیت کم سن بچوں کی خطرناک ڈرائیونگ پر مارننگ پوسٹ کی خبر پر ایکشن علاقے میں ٹریفک اہلکار وں کی تعیناتی درجنوں کو جرمانہ اور موٹر سائیکلوں کو بند کردیاعوامی حلقوں کے طرف سے خیر مقدم اہلکاروں کی تعیناتی سلسلہ جاری رکھنا ضروری ملوک آباد اور گردونواح میں شام کو افطاری کے بعد رات گئے تک خطرناک طریقے سے موٹرسائیکل ڈرائیورنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا تھا ٹریفک پولیس کے تعیناتی سے لوگوں نے سکھ کاسانس لیا ٹریفک ٹی او عمران ٹی او اشفاق محمد حیات ودیگر نے ڈیوٹی دے کر کم سن ڈرائیوروں کو بھاری جرمانہ کرکے علاقے کے لوگوں کو بہتر پرسکون ماحول فراہم کرنے میں کردار اداکیا عوامی حلقوں نے ڈی پی او سوات اور ٹریفک انچارج سے اپیل کی کہ اگر روزانہ کے بنیاد پر اس طرح آپریشن جاری رکھا جائے تاکہ مزید کسی حادثہ رونما نہ ہوسکے اور علاقے کے مکینوں کو لاک ڈاؤن اور وائرس کے وجہ سے ذہنی پریشانی کے ساتھ خطرناک ڈرائیوروں سے بھی نجات مل سکے
مینگورہ ،ملوک آباد میں ٹریفک پولیس کا کم سن موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بڑی کارروائی
