گزشتہ روز مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان رونما ہونے والا ناخوشگوار واقعہ کا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلی نے کمشنر ملاکنڈ کو واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔رپورٹ کی روشنی میں اس ناخوشگوار واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، محمود خان

پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ اور ہاتھا پائی کے ایسے واقعات افسوسناک ہیں۔کسی کو بھی ماورائے قانون اقدام کرنے یا قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔قانون سب کے لئے برابر ہے اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں، وزیر اعلی

پولیس عوام کی حفاظت کے لئے اور اس کا کام عوام کے جاں و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، وزیر اعلی