سوات(مارننگ پوسٹ)وزیر معدنیات خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

 بدھ کے روز مانیار سوات میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو ایک عرصے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب اس منصوبے کی تکمیل سے مانیار کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔انہوں نے کو سوئی گیس کی فراہمی پر علاقہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو نبھا رہی ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صوبہ بھر میں عوامی مسائل کا حل ہے۔اس موقع پر وزیر معدنیات نے اس موقع پر لوگوں میں سوئی گیس کے ڈیمانڈ نوٹس بھی تقسیم کئے۔