سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں ایک اور شخص میں کروناوائرس کی تصدیق، تعداد دو ہوگئی، امریکہ پلٹ جواد عالم کے گھر والے کرونا سے محفوظ روپورٹس کلیئر، سوات میں کرونا کے وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص میں تصدیق ہوگئی، سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق مینگورہ رحیم آباد کے باسٹھ سالہ خالد خان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے متاثرہ شخص کو پہلے ہی سیدوشریف اسپتال میں داخل کرایاجاچکاہے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ مزکورہ شخص چند دن قبل لاہور کے علاقے رائیونڈ تبلیغی مرکز سے واپس آیاتھا، محکمہ صحت نے رحیم آباد میں ان کے گھر اور محلے کو قرنطین قرار دے دیاہے اور مزید ٹیسٹ بھی لئے جارہے ہیں۔ دوسرے طرف مانیار سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جواد عالم کے والدین اور بہن بھائی کے ٹیسٹ نیگٹیو آئے ہیں جس پر علاقے کے لوگوں نے اطمنان کا اظہار کیاتھا، جواد عالم چاردن تک مانیارمیں گزار کر ایبٹ آباد منتقل ہوچکے ہیں اور انہوں خود اپنا کروناٹیسٹ کیاتھا جس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔جواد عالم ایک ہفتہ قبل امریکہ سے واپس آئے ہیں۔