پشاور:عدالت عالیہ پشاور میں اٹارنی جنرل کیجانب سے درخواست پر ملٹری کورٹ کی سزائوں کے خلاف دائررٹ درخواستوں کی سماعت ملتوی کردی گئی،ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو اٹارنی جنرل کی جانب سے درخواست پیش کی گئی جس میں سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، عدالت عالیہ کی جانب سے ملٹری کورٹس سے سزاپانے والے افراد سے متعلق کیسز کی سماعت کیلئے 26نومبر منتخب کیاگیا تھا تاہم ان کیسز پر سماعت 17 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔