سوات(مارننگ پوسٹ)خیبرپختونخوا میں پہلی بار ڈویژنل سطح پر سوات میں ماس ریسلنگ چیمپئن شب کا انعقاد ہواجس میں 15ٹیموں نے حصہ لیا ریسلرزکھلاڑیوں نے ٹانگوں اور بازوؤں کے زور سے ایک دوسرے پر خوب زور آزمائے جبکہ ٹائٹل سوات جم کے کھلاڑیوں نے اپنے نام کردیا پہلاڈویژنل ماس ریسلنگ چیمپئن شب کا تقریب مکان باغ مینگورہ سوات جم میں منعقد ہوا تھا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات سکندر شاہ،سیدآصف علی شاہ باچا، خان بابا آف مردان، پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان،صدر خیبرپختونخواشفیع الرحمان،جنرل سیکرٹری سعید اقبال،فرمان ایڈوکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ماس ریسلنگ چیمپئن شب سوات میں انتہائی خوبصورت انداز میں اختتام پزیر ہوا اور کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کرکے یہ پیغام دیا کہ خیبر پختونخوا خصوصاً سوات کے کھلاڑیوں میں کسی قسم کی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہماری نوجوان نسل میں ہر فن اور شعبہ میں بھرپور صلاحیت موجود ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے کھلاڑی اپنی صلاحیت اور قابلیت کی بدولت ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے سوات کے کھلاڑیوں نے مختلف سطح پر کھیلوں میں شامل ہوکر انٹرنیشنل سطح پر بھی ملک کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور پھرامن ہیں اور یہاں پر ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اسلئے ہمیں چاہئے کہ موجودہ حکومت کے سپورٹس پالیسیوں کو کامیاب کریں ماس ریسلنگ چیمپئن شب کے صدر خیبرپختونخواشفیع الرحمان،جنرل سیکرٹری سعید اقبال نے کہا کہ حکومت ماس ریسلنگ گیمز میں ہمارے ساتھ تعاؤن کریں تاکہ ماس ریسلنگ گیمزخیبرپختونخواکے ہر ضلع کی سطح پر ہوسکے اور بہترین کھلاڑی سامنے آکر اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں گے تقریب کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،میڈلزاور شیلڈز تقسیم کئے گئے۔