سوات(مارننگ پوسٹ) پٹرول کے قیمتوں میں پچیس پیسے کی کمی کو عوام نے اڑے ہاتھوں لے لیا۔ حکومت کے طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر پیٹرول کی پچیس پیسے کمی پر طنزیہ ویڈیو ز اور بحث شروع ہوچکی ہے جس پر حکومتی فیصلے کو آڑے ہاتھوں لے لیاگیا۔ زیادہ تر لوگوں نے پچیس پیسے کی کمی کو عوام کے ساتھ مزاق قرار دے دیا۔ سنجیدہ حلقوں نے بھی پیٹرول کی قیمتوں میں پچیس پیسے کی کمی کا فیصلہ حکومت کی نااہلی کا ایک اور فیصلہ قرار دے دیا۔ زیادہ ترلوگوں کاکہناہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے سابقہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیاہے اس سے ان کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کئی سنجیدہ کارکنوں نے بھی اس فیصلے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ حکومت سنجیدہ اور عوام کے مفاد میں رویہ اختیارکریں۔