سوات(مارننگ پوسٹ) پاگل کتے کی کاٹنے والے معصوم بچہ دوائی نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق، کالام کے علاقے مٹلتان میں گیارہ سالہ بچہ سلمان کو کچھ عرصہ قبل پاگل کتے نے کاٹاتھا۔ بروقت طبی امداد اور ویکسین نہ ملنے کی وجہ جاں بحق ہوگیاہے۔ مقامی لوگوں نے معصوم بچے کی جاں بحق ہونے پر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا اور ان میں اشتعال پایا جاتاہے، لوگوں کامطالبہ ہے کہ فوری طورپر اسپتالوں کو باولے کتے کی کاٹنے کی ویکسین فراہم کی جائیں۔
سوات،کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے سے 11 سالہ معصوم بچہ جاں بحق
