سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ گراسی فٹ بال سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسہ میں توقع سے زیادہ لوگوں کی شرکت ۔ سٹیڈیم مکمل بھر جانے کے بعد باہر شاہراہ بھی لوگوں سے بھری تھی۔ جب وزیر اعظم کی تقریر ختم ہورہی تھی، تو اس وقت بھی مختلف علاقوں سے قافلے مینگورہ شہر سے سٹیڈیم کی طرف جارہے تھے۔ جلسہ میں سب سے زیادہ شرکت وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی وزیر محب اللہ خان کی تحصیل مٹہ کے لوگوں نے شرکت کی۔