سوات (مارننگ پوسٹ)   ضلع سوات میں آج 12 دسمبر بروزبدھ سے بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا یہ سلسلہ ہفتہ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔