واساسوات کے وفد کی ایم پی اے فضل حکیم کی سربراہی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات
سوات (مارننگ پوسٹ) WSSC سوات کے وفد کی ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم کی سربراہی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات ، وفد میں چیئرمین بورڈ اختر خان ایڈوکیٹ ، سی ای او شیداء محمد ، محمد اصف خان اور ایڈمن منیجر اصف سلیم شامل تھے ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے مینگورہ شہر کے بارے میں اپنے وژن کو دہراتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ہم نے عوام سے وعدے کئے تھے ان میں سرفہرست صاف ستھرا شہر اور پانی کی بلا تعطل ترسیل ہے اور یہ میری دلی خواہش بھی ہے کہ عوام کی ضروریات زندگی ان کو ان کی دہلیز پر مہیا ہو اسکے بعد سی ای او ڈبلیو ایس ایس سی شیداء محمد نے وزیراعلیٰ محمود خان کو اب تک کی کارکردگی اور مستقبل قریب کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور مشکلات اور چیلنجز کے بارے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے ڈبلیو ایس ایس سی کی کارکردگی کو سراہا اور حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے واضح کیا کہ یہ پراجیکٹ ہم نے شروع کیا ہے اور ہم اس کوبھر پور سپورٹ کرینگے چیئرمین بورڈ اختر خان ایڈوکیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ ماضی میں فنڈز اور گرانٹس کے حوالے سے سوات اور خصوصاً ڈبلیو ایس ایس سی کے ساتھ تعاون نہیں کیا گیا جس پر وزیراعلیٰ نے انہیں مکمل یقین دہانی کرائی کہ اب آپ کو اس سلسلے میں پریشانی نہیں ہو گی اور میں ذاتی طور پر اس کی مانیٹرنگ کرونگا بورڈ ڈائریکٹر اصف خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کو مینگورہ شہر کے درمیان گزرنے والے خوڑ ( نہر ) کی صفائی کے بارے میں تجویز پیش کی جس کو وزیراعلیٰ نے سراہا اس مقصد کیلئے اصف خان نے اضافی فنڈز کی درخواست کی جسے وزیراعلیٰ نے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یہ ہماری پارٹی کے منشور میں شامل ہے اور ہمارے قائد عمران خان کی خواہش ہے کہ عوام کو ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم ہو ۔