سوات میں کورونا وائرس بے قابو ہونے لگا۔چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید3افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 139تک پہنچ گئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 76 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔ یوں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4977 تک پہنچ گئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں 55666 کے نمونے لئے گئے ہیں، جن میں سے 48795 نیگٹو آئے ہیں۔ 4977 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ان میں 139افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ 4385 مریض صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد453ہے۔ محکمہئ صحت کے مطابق مزید 1894 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آناباقی ہے۔
سوات میں کورونا بے قابو،ایک دن میں 3 افراد جاں بحق
