سوات:تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ۔13 دسمبر 2021 ڈپٹی کمشنر سوات جُنید خان کے زیرنگرانی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کا ماہانہ کار کردگی اِجلاس منعقد ہوا۔
جس میں اے ڈی سی حامد علی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تمام ٹی ایم اوز اوراُن کے فوکل پرسنز نے شرکت کیں۔ پی ایم آر یو فوکل پرسن نے پریزنٹیشن کے ذریعے تما افسران کی کارکردگی رپورٹ ڈی سی سوات کو پیش کی۔
ڈی سی سوات نے اسسٹنٹ کمشنرز اورٹی ایم اوز کی کار کردگی کاتفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بعض افسران کو اچھی کارکردگی پر سراہا جبکہ بعض کے پی آئیز میں خراب کرکردگی دکھانے پر پربر ہمی کا اظہا کیا، اور واشگاف الفاظ میں احکامات جاری کیں کہ تمام محکموں کے افسران اپنے فرائض کو بخوبی پایہ تکمیل تک پہنچائے اورعوام کے خدمت میں کسی قسم کا کسر نہ چھوڑا جائے۔ضلع کے دوسرے محکموں کے سربراہان کی کارکردگی رپورٹ اجلاس اگلے ہفتے منعقد ہوگی جس میں تمام محکموں کے سربراہان کو بُلایا جائے گا۔