سوات(نیازاحمدخان) سوات تحصیل کبل دمغار میں مسلم لیگ ن کے رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو نامعلوم افراد گولیاں مارکر قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابقہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو ان کے گاؤں دمغار میں نامعلوم افراد نے اس وقت گولیاں ماردی جب وہ نماز مغرب کے بعد گھر جارہے تھے۔ ٹارگیٹ کیلنگ میں ان کا ایک ملازم بھی زخمی ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے زخمی فیروز شاہ ایڈوکیٹ اور ان کے ملازم کو فوری طورپر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا مگر وہاں زخموں کی تاب نہ لاکر فیروز شاہ ایڈوکیٹ جاں بحق ہوگئے حادثے کے بعد بھار ی تعداد میں پویس علاقے میں پہنچ گئی ہے اور قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ فیروزشاہ ایڈوکیٹ کی خبر پھیلتے ہیں بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکن اور مقامی رہنما اسپتال پہنچ گئے۔ کارکنوں اور مسلم لیگ کے مقامی رہنماؤں نے حادثے کی سخت مذمت کی اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی فیرز شاہ وکیل کو ماضی میں بھی دہشت گردوں کے طرف سے کئی مرتبہ دہمکیاں ملی تھی۔
سوات تحصیل کبل دمغار میں مسلم لیگ ن کے رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر قتل کردیا
