سوات:جہانزیب کالج کے طالب علم مسرور احمد سکنہ اسلام پور نے نیشنل میڈیکل ٹیسٹ میں 187 مارکس لے کر صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن جبکہ آل پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔۔ مسرور احمد نے جہانزیب کالج سے FSc میں 953 مرکس حاصل کر کے MDCAT ٹیسٹ کےلئے اپلائی کی تھی۔۔ جس میں انہوں نے 87.54 ایگریگیٹ حاصل کیا۔ پرنسپل پروفیسر وفامحمد صاحب سے ان کے آفس میں ملاقات کے دوران طالب علم نے اپنی کامیابی کا راز کالج اور جملہ اساتذہ کرام کو قرار دیا۔ پرنسپل وفا محمد نے ہونہار طالب کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا جس میں طالب علم کو اعزازی شیلڈ دیا جائے گا۔