سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں پاک فوج کے زیر اہتمام ’’ہنستا مسکراتا سوات ‘‘کے تقریری مقابلے اختتام پذیر ہوگئی ،اردو تقریر میں طالب علم جبکہ انگلش تقریرمیں طالبہ نے میدان مارلیا ،تحصیل کبل کی چار یونین کونسلوں برہ بانڈئی ،کوزہ بانڈئی ،کانجو اور ہزارہ کے 23نجی اور سرکاری اسکولوں کے 46طلباوطالبات کے مابین ہونے والے مقابلے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کبل میں منعقد ہوئے ،مقابلے 16اپریل سے شروع ہوئے جو 19اپریل تک جاری رہے ،اختتامی تقریب کے دوران ججز نے پوزیشن لینے والے طلباوطالبات کے ناموں کا اعلان کیا جس کے نتیجے میں اردو تقریر میں نجی اسکول کے طالب علم خواجہ اویس نے پہلی ،نجی اسکول کے ہی انیس یوسف نے دوسری جبکہ سرکاری اسکول کے طلبااحتشام الحق اور سجاد سمیت نجی اسکول کے ارشدخان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،انگریزی تقریر میں نجی اسکول کی طالبہ رومان ریاض اور نعمان نے پہلی ،نجی اسکول کے ہی نواب خان ،عمران اور کاشف نے دوسری جبکہ زوہیب خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی تھے جبکہ صدارت کی کرسی پرنسپل عنایت اللہ نے سنبھالی تقریب میں پاک فوج کے میجر ریاض ،سابق ناظم کریم الہادی،حاجی جلات خان ،میاں محمد اسحا ق (سعودی عرب)اور دیگر علاقہ عمائدین نے بھی شرکت کی جنہوں نے بچوں کے لئے نقد انعام کا اعلان کیاآخر میں مہمانوں اور سینئر صحافیوں غفور خان عادل ،سیدشہا ب الدین اور شیرین ذادہ نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔