صوبے بھر سے بھکاری غائب ہوگئے۔ پیشہ ور بھکاری سیلاب زدگان کے روپ میں سیلاب زدگان کے کیمپوں میں پہنچ گئے۔ پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، صوابی، سوات اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں پیشہ ور گداگر نظر آتے تھے۔خیبر پختون خوا میں سیلاب کے بعد وہ پیشہ ور گداگر غائب ہوگئے ہیں۔ وہ سیلاب زدگان کے کیمپوں میں پہنچ کر خود کو سیلاب زدگان ظاہر کرکے لوگوں سے امداد وصول کر رہے ہیں۔ پشاور اور پشاور میں خاص کر حیات آباد میں بھیک مانگنے والے پیشہ ور گداگروں کو موٹروے پر چارسدہ کے سیلاب زدگان کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
پیشہ ور بھکاری نئے روپ میں سیلاب زدگان کے کیمپوں میں پہنچ گئے
