سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم مشن ہے جس کا صلہ دنیا و آخرت میں بہترین ہے انہوں نے اس سلسلے میں خپل کور فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی طرف سے یتیم اور بے سہارا بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اب انکی کفالت کیلئے خپل کور ویلج پراجیکٹ بہت احسن اقدام ہے جس سے بچوں کی بالیدگی گھر جیسے ماحول میں ہوگی انہیں اپنے محلے جیسا ماحول ملے گااور وہ کبھی بھی احساس کمتری محسوس نہیں کرینگے انہوں نے اعتراف کیا کہ خپل کورفاؤنڈیشن یتیم اور بے سہارا بچوں اور بچیوں کے اچھے مستقبل کیلئے بہترین انداز میں کردار ادا کررہا ہے وہ خپل کور فاؤنڈیشن سوات کے قائم کردہ خپل کور ویلج پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے اس موقع پر خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی نے چیئرمین ڈیڈیک کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خپل کور فاؤنڈیشن یتیم اور بے سہارہ بچوں اور بچیوں کے بہترین رہن سہن اور تعلیم و تربیت کا جامع ادارہ ہے انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ خپل کور فاؤنڈیشن کے نئے تعمیر شدہ بلاک کے افتتاح کے بعد فلیٹس بھی تعمیر کئے جاینگے جہاں ہر فلیٹ میں 10 یتیم اور بے سہارہ بچے اور بچیاں نرسری تا جماعت سوم باقاعدہ تربیت و تعلیم یافتہ تنخوادار ماں اور تنخوادار خالہ کے ساتھ رہینگے ان بچوں اور بچیوں کو گھر جیسے ماحول میں تربیت دی جائیگی خپل کور ویلج میں ایک سکول اور پارک بھی تعمیرکیا جا رہا ہے جبکہ خپل کور ویلج میں کرایہ پر لوگوں کیلئے گھر بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں جس کے کرایہ سے حاصل شدہ آمدن سے خپل کور ویلج میں رہائش پذیر یتیم بچوں اور بچیوں کی کفالت اور دوسرے اخراجات پوری کئے جائینگے فضل حکیم خان نے کہا کہ یتیم اور بے سہارہ بچوں اور بچیوں کی کفالت، تعلیم اور فلاح وبہبود کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے جبکہ پہلے بھی ہم خپل کور ماڈل سکول کی تعمیرو ترقی کے کئی منصوبے مکمل کرچکے ہیں اور آئندہ بھی خپل کور فاؤنڈیشن کی ہر قسم مدد کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ہم یتیم اور بے سہارہ بچوں کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہوں تاکہ اُن کے مسائل سے بھی اگاہ رہیں اور انہیں بروقت حل بھی کر سکیں۔