سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اے سلیم الرحمن نے فضاگٹ بائی پاس چوک کے مقام پر سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کیااس موقع پر صوبائی عشرو کواۃ کونسل کے چیئرمین انجینئر عمر فاروق، سابق اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسل بابوزئی شاہد علی،پی ٹی ائی سینئر رہنما احمد شاہ،فضل ربی راجا، فضل رحمان،میاں سید نعیم عرف خانے،ملک اصف شہزاد سمیت پی ٹی آئی ورکرز،یوتھ،معززین علاقہ اور دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فصل حکیم خان اور سلیم الرحمن نے کہا ہے کہ ان کی خواہش اور کوشش ہے کہ حلقہ این اے تین اور حلقہ پی کے 5کے ہر یونین کونسل کو گھر گھر سوئی گیس فراہم کرنے کیساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی،تعلیم،صحت اور سڑکیں تعمیر کر سکیں اور ہر علاقے کو وہ بنیادی سہولیات فراہم کرسکوں جو انکا بنیادی حق ہے۔