سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر کے گنجان آباد علاقہ مکان باغ میں شدید آتش بازی سے شہر بھر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جمعرات کو بعد نماز عشا ء مکان باغ میں شدید آتش بازی کی آواز سے شہر بھر میں  خوف وہراس پھیل گیا۔ شہری آتش بازی کی آواز کو فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سمجھنے لگے۔ شہریوں نے اس دوران ایک دوسرے، اخبارات کے دفاتر اور پولیس تھانوں میں فون کرکے معلومات حاصل کیں، جس پر تھانہ مینگورہ کے ایک اہلکار نے فون پر بتایا کہ ایک حکومتی منتخب رکن کے بھتیجے کی منگنی ہے جس کی وجہ سے وہ آتش بازی کر رہے ہیں۔ آتش بازی کافی دیر تک جاری رہی اور شہر میں رات گئے تک لوگوں میں خوف وہراس رہا۔