سوات (مارننگ پوسٹ)ڈی پی او سوات نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی خدمت کے لئے دن رات ڈیوٹی کررہے ہیں عوام پر بھی لازم ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرکے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ چار بارغ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے علاقوں میں مشکوک افراد پر نظر ثانی کریں کیونکہ یہاں پر امن کافی قربانیوں کی بدولت حاصل ہوئی ہے جس کو برقرار رکھنا ہم سب کا اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی کررہے ہیں اور جو کوئی اپنے ڈیوٹی میں غفلت کریں گے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی لیکن کا عوام کا بھی حق بنتا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرکے اپنے آس پاس کے ماحول کو جرائم سے پاک کریں، اس موقع پر علاقہ معززین نے ہر قسم تعاون کرنے کا یقین دہانی کرائی اور کھلی کچہری کی انعقاد پر ڈی پی او سوات کا شکریہ ادا کیا۔