سوات:ہم کوویڈ 19کے بحران میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے اس دوران بچوں کو تعلیم دینے اور ان کا وقت ضائع کئے بغیر ان کے قیمتی وقت تعلیم حاصل کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں سوات کے بچوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے ادارہ ان کے عالمی معیار کے مطابق تعلیم دینے کے لئے اپنی پوری کوشش کررہی ہے مہمان خصوصی علی محمد خان چیف آپریٹنگ آفیسرنے گزشتہ روز سوات میں بیکن ہاؤ س سکول سسٹم بائی پاس منگورہ کے نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیااس موقع پر سوات بیکن ہاؤس کے نئے بلدنگ کا افتتاحی تقریب کے موقع پر بچوں کے والدین اساتذہ کے ساتھ صفیہ قاسم کلاسٹر ڈائریکٹر عثمان اکبر چیف فنانشل آفیسراور پرنسپل شبانہ انجم بھی موجود تھی مہمان خصوصی علی محمد خان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیکن ہاؤس سکول سسٹم طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور طلبہ کے صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے لئے اپنی پوری جدوجہد کررہی ہیں تاکہ بچوں کا ٹیلنٹ کو سامنے لائیں اور طلباء کو تخلیقی صلاحیتو ں کے مواقع فراہم کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ بیکن ہاؤس سکول سسٹم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے اور سوات کے طلبہ میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے ادارہ ان کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ بہتر ماحول بھی فراہم کیاہے جس سے ان کو بہتر مستقبل ملنے کے لئے کوشاں ہے افتتاحی پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی نے سکول کے بچوں کے مختلف کلاسز اور سکول کے نئے کیمپس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور طلبہ کے مختلف عملی تجربات کے حوالے سے معلومات حاصل کی اساتذہ اور طلبہ کی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کو سراہا
سوات میں بیکن ہاؤ س سکول سسٹم کے نئی بلڈنگ کا افتتاح
