ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ضلع بھر میں کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کئیے جس کے تحت ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان
سوات: چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ اورڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید بشارت حسین نے لازمی کورونا ویکسنیشن کا 3 روزہ مہم کے تحت تمام افراد کو کورونا ویکسین لگانے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنا شروع کر دئیے گئے ہیں۔
کورونا آگاہی کے ساتھ ساتھ کرونا ویکسینیشن/ ایس او پیز ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں تحصیل کبل میں پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں جنرل بس سٹینڈ کے دورے کئے گئے۔
اس طرح پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں (جنرل بس سٹینڈ کبل) ڈرائیور اور پبلک ٹرانسپورٹ اڈہ منشی اور ڈرائیورز حضرات کو سختی سے وارننگ جاری کی گئی کہ وہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کرونا ویکسینیشن / ایس او پیز آگاہی اور عمل درآمد یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔