سوات(نامہ نگار)چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ کرپشن فری سوات اورصاف ستھراماحول ہدف اورمشن ہے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا سب کی ذمہ داری ہے گندگی اور گندا ماحول امراض کاسبب بنتاہے کرپشن کے خلاف جہاد اور صاف ستھرا رکھنے کیلئے پرعزم ہیں قانون کے نظر میں سب برابرہے اور کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں ان خیالات کااظہار انہو ں نے سوات پریس کلب میں واسا کے زیراہتمام کلین دی سٹریم پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنرملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود، ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم، واسا کے شیداء محمد، ایڈوکیٹ اخترخان اور میاں شاہدعلی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اسلام بھی صفائی پر زور دیتاہے انہوں نے کہا کہ صفائی ایمان کاحصہ ہے اورصفائی کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگرکرناوقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ایک زندہ قوم کی حیثیت سے ہمیں یہ ثابت کرناہوگا ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیراہوکر ہم اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عام لوگوں کو بھی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کیساتھ بھرپور تعاؤن کرناچاہئے انہوں نے کہا کہ مینگورہ خوڑ کو صاف رکھناہمارے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ مینگورہ خوڑ اور دریائے سوات کو گندہ رکھنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے جبکہ مینگورہ خوڑ کو گندا کرنے والوں کو جرمانہ کیاجائیگا انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو گندگی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ کرپشن فری سوات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد کے ماحول کو بھی صاف رکھنا ہماراہدف ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جہاد کررہے ہیں اورقانون کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں قانون سب کیلئے برابرہے اورکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔