مینگورہ میں لوگوں سے رقم بٹورنے والے برخاست شدہ پولیس اہلکار گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او مینگورہ اختر ایوب کے مطابق مدعی اصغرخان سکنہ بانڈئی خوازہ خیلہ نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے گزشتہ دنوں لائسنس کے تحت پستول اور پچیس عدد کارتوس خریدے، جوں ہی وہ گھر جانے لگا تو خود کو امجد کے نام سے پولیس اہلکار ظاہر کرکے ایک شخص نے اس سے تین ہزار روپے کا تقاضا کیا۔ رقم نہ دینے کی صورت میں بند کرنے کی دھمکی بھی دی۔ تاہم بعدازاں معلومات کرنے پر ملزم کی شناخت کنعان کے نام سے ہوئی جسے پولیس سے برخاست کیا گیا ہے۔ مینگورہ پولیس نے ملزم کو گرفتا ر کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔