سوات(مارننگ پوسٹ)مدین میں باولے کتے کی کاٹنے سے آٹھ افراد زخمی، مدین اسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقے مدین میں بالے کتے نے آٹھ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیاجن میں چھ بچے شامل ہے زخمیوں کو مدین اسپتال منتقل کردیاگیا، زخمی بچوں کے والدین کے مطابق اسپتال میں باولے کتے کی ویکسین دستیاب نہیں تھے جبکہ بچوں کی مرہم پٹی کے لئے بھی سٹاف موجود نہیں تھا والدین کے احتجاج پر ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر اسپتال انتظامیہ کو ویکسین اور دیگر طبی امداد دینے کی ہدایات جاری کردئے اس کے ساتھ کتوں کے مارنے کے لئے ٹی ایم اے کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور اوارہ کتوں کو مار دیاجائیں۔
سوات مدین میں باولے کتے نے 8 افراد کو کاٹ لیا ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
