سوات(مارننگ پوسٹ)پی ٹی ایم جلسے میں پاک آرمی اور جھنڈے کے بے حرمتی پر مقامی شہری نے کبل پولیس سٹیشن میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے، تفصیلات کے مطابق 29مئی کو کبل گراونڈ میں پختون تحریک مومنٹ کے جلسے میں مبینہ طور پاکستانی جھنڈے کی بے حرمتی اور فوج کے خلاف نعرہ بازی پر ظفرحیات نامی شخص نے سوات پی ٹی ایم کے سربراہ اقبال عیسی خیل ایڈوکیٹ اور رحمت مسعود نامی شخص پر مقدمہ درج کرلیاہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ جلسے میں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی گئی ہے اور فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں اس لئے ان افراد پر بغاوت کا مقدمہ درج کرایاجائے، دوسرے طرف پی ٹی ایم سوات کے سربراہ اقبال عیسی خیل نے ان تمام الزمات کو بے بنیاد قرارد ے دیاہے اور کہاکہ بعض ادارے ان کو بدنام کررہے ہیں اور اس طرح کی اوچھے ہتھگنڈے کرکے ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں ان کی بھرپور دفاع کی جائیگی انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق اپنے مطالبات کے لئے جدوجہدجاری رکینگے۔