سوات(مارننگ پوسٹ)جہانزیب کالج سوات کے عمارت زیر تعمیر ہونے کے وجہ سے طلبہ شدید سردی میں کھلے آسمان تلے امتحا ن دینے پر مجبور سردی کے موسم میں بی ایس امتحان شروع آٹھارہ مختلف شعبوں میں فائنل ٹرم امتحان کے لئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں چار ہزار کے زائد طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں کھلے آسمان تلے امتحان میں طلبہ کو پرچہ حل کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے وجہ سے مزید ہال دستیاب نہیں مختلف شعبوں میں جگہ کی کمی کے وجہ سے کھلے آسمان پرچہ دئیے جارہے ہیں بی ایس ہالوں کی مسلسل نگرانی کے لئے سینئر پروفیسر ز کی ٹیم مقرر کی گئی ہیں جو کہ مختلف ہالوں کے نگرانی کریں گے شفاف طریقے اور نقل کے روک تھام کے لئے اقدامات بھی شامل ہیں سینئر پروفیسرز میں ڈاکٹر سیراج احمد یوسفزئی ڈاکٹر انوارالحق محمد سلیم ریاض خان سیراج الحق وغیرہ شامل ہیں انسپکشن ٹیم نے گزشتہ روز مختلف امتحانی ہالوں کا جائزہ لیا اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا امتحان بائیس دسمبر تک جاری رہیگا پرنسپل جہانزیب کالج سید ممتازعلی شاہ نے اس حوالے سے کہا کہ عمارت پر کام تیز کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائیگا تاکہ آئندہ کے لئے سہولیات میسر ہو اور پڑھائی کے ساتھ امتحانی ہالوں میں گرمی سردی میں کوئی مشکل درپیش نہ ہو اس طرح امتحان کی پرامن انعقاد اور انتظامات کی بہتر طریقے سے کرنے پر ٹیم کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ کے لئے یہ ادارہ اپنے سٹیٹس مزید مضبوط کرکے ڈگری ایوارڈنگ کے حیثیت مل جائیگابی ایس امتحان میں شامل طلبہ نے ممبران اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کے تکمیل پر زیادہ توجہ دے کر طلبہ کے مشکلات میں کمی کے لئے ااپنا کردار ادا کریں کیونکہ شدید سردی میں پرچہ حل کرنا کسی طرح آسان کام نہیں اس لئے عمارت پر کام تیز کیا جائے تاکہ مشکلات کم ہو
جہانزیب کالج عمارت زیر تعمیر ہونے سے طلبہ شدید سردی میں کھلے آسمان تلے امتحا ن دینے پر مجبور
