سوات(مارننگ پوسٹ)واپڈا کے اہلکاروں نے ہم سے دس ہزار روپے ناجائز طور پرلئے ہیں واپس کیاجائے غریب محنت کش کی فریاد، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے شیبراباد کے رہائشی نورالہدی نے میڈیا سے فریاد کرتے ہوئے کہاکہ میں غریب آدمی ہوں گدھوں پر مختلف مسجدوں کو تودے لے کر جاتاہوں پچھلے روز رحیم آباد کے رہائشی واپڈا ہلکار گل افضل اور اس کا ساتھی ہمارے دروازے پرآیا اور خواتین کو ہراساں کیا اور الزام لگایاکہ تم لوگوں نے بجلی چوری کی ہے جس کا پچاس ہزار روپے جرمانہ بنتاہے خواتین سے دس ہزار روپے لیکر رفوچکرہوگئے جب میں گھر آیاتو واپڈا اہلکار جاچکے تھے ہمارے گھر کے ساتھ بجلی کا تار کہیں سے ٹوٹ گیاتھا جس کو انہوں نے بہانابنایا، میں صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت کے اعلی حکام سے اپیل کرتاہوں کہ میری رقم متعلقہ واپڈا اہلکاروں سے واپس لیاجائے ۔ واپڈا کے یہ اہلکار دوسرے تیسرے روز ہمارے محلے میں آتے ہیں اور لوگوں سے رقم بھٹور کرلے جاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیں۔
واپڈا کے اہلکاروں نے ہم سے ہزاروں روپے ناجائز طور پرلئے ہیں، غریب محنت کش کی فریاد
