صوبائی حکومت نے محکمہ صحت میں انٹی کرپشن کی پالیسی کے تحت تعیناتی کیلئے 3 سالہ مدت کا تعین کر لیا ہے مذکورہ مدت کے بعد ہسپتالوں اور صحت دفاتر میں افسران اور ماتحت سٹاف کے تبادلے کردیئے جائیں گے ۔ذرائع کیمطابق صوبائی اور ضلعی سطح پر سرکاری دفاتر میں طویل عرصہ سے ایک ہی جگہ پر تعینات افسران اور ماتحت اہلکاروں کیخلاف شکایات کیوجہ سے صوبائی حکومت نے انٹی کرپشن پالیسی کے تحت تبادلوں کا حکم جاری کررکھا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو بھی اعلامیہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے تین سالہ مدت کا تعین کردیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کو مذکورہ مدت سے زائد عرصہ سے تعینات تمام سٹاف کو تبدیل کرنیکا ٹاسک دیا گیا ہے جس کی روشنی میں آئندہ ہفتے صوبہ بھر میں محکمہ صحت کے سینکڑوں کی تعداد میں اہلکاروں کو دوسرے مقامات پر تبدیل کردیا جائیگا۔
محکمہ ہیلتھ سٹاف کی تعیناتی مدت3 سال مقرر
