سوات(مارننگ پوسٹ)پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے صدر میاں گل علیم اور جنرل سیکڑٹری فضل غفار نے ویڈیو لنک کیبنٹ میٹنگ کے بعد پریس ریلیز میں کہا ہے کہ صوبے کے تمام اور خصوصاً سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے پیرا میڈیکل اور تمام ہیلتھ سٹاف کو کرونا وائرس کے اس ہنگامی صورتحال میں ان کے دلیرانہ کردار اور اپنے جانوں کے پرواہ نہ کرتے ہوئے بلا خوف و خطر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس دوران انکے انسانی جذبے کو سراہا ہے۔ آج کل تمام ہیلتھ سٹاف محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے جسطرح جانفشانی سے اپنے ڈیوٹیاں سر انجام دے رہی ہیں اور اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر اس وباء کے خلاف میدان جنگ میں سینہ سپر ہوکر جو جہاد کر رہے ہیں اسکی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہم تمام سٹاف سے پوری دل جمعی کے ساتھ اس طرح اپنے ڈیوٹیاں جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہیں صوبائی حکومت،وزیر صحت،وزیر خزانہ صوبائی وزیراعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان تمام مہینوں کے دوران تمام ہیلتھ سٹاف کو خصوصی اضافی تنخواہوں اور دوران ڈیوٹی اس وائرس سے اپنے جانوں کے قربانی دینے والے سٹاف کیلئے خصوصی شہدا پیکج کا اعلان کریں۔ تاکہ تمام سٹاف اپنے بیوی بچوں کے معاشی مستقبل کے فکر سے آزاد ہو کر اور بھی ذہنی سکون کے ساتھ اپنے خدمات جاری رکھ سکے اور یہ ایک فلاحی ریاست کی ذمہ داری بھی ہے جسے پورا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے پیرا میڈیکل اور ہیلتھ سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،صدر میاں گل علیم
