کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے سیدو شریف ہسپتال میں زیرِ علاج طالبان کی فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی پیر سید کی عیادت کی۔ وہ کچھ دیر ان کے ساتھ رہے۔ انہوں نے ڈی ایس پی پیر سید کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ہسپتال انتظامیہ سے ڈی ایس پی پیر سید کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔