سوات(نامہ نگار)پریس رجسٹرار خیبرپختونخوا عطاء الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت علاقائی اخبارات کی حوصلہ افزائی کررہی ہے علاقائی اخبارات عوامی مسائل کواُجاگرکرنے کے ساتھ صحافتی آداب کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے روزنامہ آزادی سوات کے دفترکے دورہ کے موقع پر کیااس موقع پر ریجنل انفارمیشن ڈائریکٹر ابن آمین، حسین علی اورناصرعلی خان بھی ان کے ہمراہ تھے روزنامہ آزادی کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر غفورخان عادل، چیف رپورٹر شاہ اسدعلی، نیوزایڈیٹر رشیداحمد اورجنرل منیجر افتخارعلی نے معزز مہمانوں کاخیرمقدم کیااوراخبار کے حوالے سے ان کو معلومات فراہم کئے اور اخبار کے اشاعت کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت علاقائی اخبارات کی مکمل سرپرستی اورحوصلہ افزائی کررہی ہے علاقائی اخبارات عوامی مسائل کو اجاگرکرنے میں حکومت کی رہنمائی کافریضہ انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقائی اخبارات کے مسائل کے حل کیلئے حکومت تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے محکمہ اطلاعات صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنے اوران کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے ان مقامی اخبارات ہی کے ذریعے بڑے بڑے صحافی بن جاتے ہیں اس موقع پر انہوں نے آزادی آفس میں مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔