پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) میں عرصہ دراز سے 13ہزار848آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس میں سب سے زیادہ خالی آسامیاںسوات سرکل میں ہیں ۔جن کی تعداد3ہزار56ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیسکو میںکل 26ہزار 693آسامیاں منظورکی گئی ہیں تاہم ان میں صرف12ہزار913آسامیوں پر ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ہزارہ سرکل میں حکومت نے کل 2ہزار142آسامیاںمنظورکی ہیں ان آسامیوںمیںموجودہ وقت میں 896ملازمین کام کر رہے ہیں۔اس طرح ہزارہ سرکل میں 1ہزار246آسامیاں خالی ہیں۔ہزارہ ٹوسرکل میں 1ہزار96آسامیاںمنظورہیں ان میں 611ملازمین کام کر رہے ہیں اس میں 686آسامیاں خالی ہیں خیبر سرکل میں 4ہزار68آسامیاں ہیں جن میں 1ہزار752ملازمین کام پر ہیں اس میں 2ہزار316آسامیاں خالی ہیں جی ایس او سرکل میں 1ہزار963آسامیاں منظور ہیں جن میں 1ہزار369ملازمین ڈیوٹی پر ہیں ان میں 594آسامیاں عہدوں کی منتظر ہیں۔ پشاور سرکل میں 3ہزار349آسامیاں ہیں جن میں 2ہزار189ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہاں1ہزار160آسامیاں خالی پڑی ہیںسوات سرکل میں 4ہزار600آسامیاںہیں جن میںصرف1ہزار544عہدوںپرملازمین کام کررہے ہیں۔یہاں3ہزار56آسامیاں خالی پڑی ہیں۔صوابی سرکل میں1ہزار750آسامیاں ہیں جن میں 570ملازمین کام کر رہے ہیں ان میں 1ہزار180آسامیاں خالی ہیں مردان سرکل میں 1ہزار734آسامیاں منظور ہیں جن میں 959ملازمین ڈیوٹی کر رہے ہیں ان میں 775آسامیاں خالی ہیں بنوں سرکل میں 3ہزار27آسامیاں منظور کی گئی ہیں جن میں 1ہزار967ملازمین کام کر رہے ہیں ان میں 1ہزار56آسامیاں خالی پڑی ہیں ایم اینڈ ٹی میں 200آسامیاںہیں ج میں 100ملازمین ڈیوٹی پر ہیں ان میں100آسامیاں خالی ہیںسول ڈویژن میں 70آسامیاں ہیں جن میں 43پر ملازمین کام کر رہے ہیں منیجر ایم ایم پشاور میں 403آسامیاں پڑی ہیں جن میں 199ملازمین کام کر رہے ہیں ان میں 219آسامیاں خالی ہیں پی ڈی پشاور میں 971آسامیاں پڑی ہیںجن میں 334پر ملازمین ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ان میں 642آسامیاں خالی ہیں جی ایس سی پشاور873آسامیاں ہیں جن میں 201پر ملازمین کام کر رہے ہیں ان میں 686آسامیاں خالی پڑی ہیں ڈپٹی چیف آڈیٹرمیں 158آسامیاں منظور ہیں جن میں 109پر ملازمین ڈیوٹی پر ہیں ان میں 62آسامیاں خالی ہیں فنا نس ڈائریکٹر میں 89آسامیاں منظور ہیں جن میں 70ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں یوں ان میں 19آسامیاں خالی ہیں ۔