پیسکو انتظامیہ 6ماہ میں ملازمین کی بھرتیوں کا عمل مکمل نہ کر سکا انتظامیہ نے 14جون 2019کو 3ہزار 600ملازمین جن میں ایس ڈی اوز، سپرنٹنڈنٹ اور میٹر ریڈر سمیت دیگر خالی آسامیوں سے متعلق بھرتیوں کا اشتہار جاری کیا تھا مگراُن پر تاحال کوئی عملدآمدنہیں ہوا حالانکہ وفاقی وزارت پانی و بجلی نے23مئی 2019کوملک کے سبھی ڈسڑی بیوشن کمپنیوں کو ایک مراسلے کے ذریعے بھرتیوں کے بارے کچھ ضروری ہدایات جاری کی تھی جن میں ایک یہ بھی تھا کہ بھرتیوںکے حوالے سے اشتہار جاری کرنے کے بعد120روز کے اند ر اندر بھرتیوں کاسارا عمل مکمل کیا جائے لیکن یہاں 120روز بھی گزر گئے جس کے بعد بھی مزید ڈھائی ماہ گزر گئے لیکن اپلائی کرنے والے اُمیدواران بھرتیوں سے محروم ہیں ۔