سوات (مارننگ پوسٹ) سیدو گروپ آف ہسپتال میں پی ایم آر سسٹم رائج کرنے کا فیصلہ، بین الاقوامی ہسپتالوں کی طرح مریض کا تمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا ذرائع کے مطابق ایک نجی ادارے JSI کے ساتھ سید وگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا معاہدہ ہو چکا ہے جس کے تحت سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں ای ایم آر سسٹم رائج کیا جا رہا ہے جس سے آنے والے مریضوں کا تمام ڈیٹا محفوظ ہو گا اور تمام ٹیسٹ
وغیرہ بھی کمپیوٹرائذد طریقے سے کئے جائیں گے اور بین الاقوامی طرز پر مریضوں کوایک نمبر جاری کیا جائیگا جس سے ایک کلک پر مریض کا تمام ڈیٹا ڈاکٹر کے سامنے آئے گا۔