سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ضلع سوات میں 32سرکاری سکولوں کو پرائمرای سے مڈل،مڈل سے ہائی اور ہائی سے سیکنڈری تک اپ گریڈکئے جائیں گے جبکہ ضلع بھرمیں جن سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے وہ بھی جلد پوری ہوجائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول حاجی بابامیں 3کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام کے افتتاح تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او سوات شیر محمد خان،سکول پرنسپل،اساتذہ سمیت محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران کے علاوہ پی ٹی آئی ورکرز اورمعززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبہ کی تکمیل سے سکول میں بچوں کی بڑھتے ہوئے تعداد کے وجہ سے کلاس رومز کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نئی نسل کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے تعلیم اور صحت پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان صوبے بھر کیطرح سوات میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار اور سہولیات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ضلع سوات میں جلد اپ گریڈ ہونے والے مذکور ہ تعلیمی اداروں سے علاقے کے طلبہ کو ان کی دہلیز پر تعلیمی سہولتیں میسر ہونگیں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں مزید یونیورسٹیاں اور کالجز بنائے جائیں گے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ ہوں ڈپٹی ڈی ای او سوات شیر محمد خان اوردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے علاقے میں اہم منصوبے شروع کرنے پرچیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا۔