سوات (مارننگ پوسٹ)  سوات کے علاقہ تحصیل مٹہ پولیس نے مطلوب شدت پسندکو گرفتار کرلیا۔ ملزم دہشت گردی کی تین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ڈی ایس پی مٹہ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے مطلوب شدت پسند عبدالکمال ولد پیر سید سکنہ برہ درشخیلہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پولیس کو 2008ء اور 2009ء میں دہشت گردی کی تین مختلف وارداتوں میں مطلوب ہے جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔