سوات (مارننگ پوسٹ)اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی کے باوجود ہائیرسیکنڈری سکول ڈھیرئی سے بیک جنبش قلم 7اساتذہ تبدیل ٗ صوبائی حکومت کی طرف سے ہرقسم ٹرانسفرپرمکمل پابندی ہے، ایک ہی سکول سے 7اساتذہ کا تبادلہ نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ سکول میں زیرتعلیم ایک ہزار کے قریب طلباء کاتعلیمی مستقبل تاریک ہونے کاخدشہ، زیرتعلیم طلباء، والدین اور اہل علاقہ میں شدید تشویش کی لہردوڑگئی، تبادلے کے احکامات واپس لینے کامطالبہ، بصورت دیگرشدیداحتجاج کی دھمکی، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری ڈھیرئی میں زیرتعلیم بچوں کے تعداد کی مطابق سٹاف کی تعدادمیں حیرت انگیز کمی نے کئی سوالات کوجنم دیدیاہے، خفیہ ہاتھ متحرک ہوکر پابندی کے احکامات کونظراندازکرتے ہوئے مذکورہ سکول سے بیک جنبش قلم 7 اساتذہ کو تبدیل کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑادی گئی جن اساتذہ کو تبدیل کیاگیاہے ان کاشمار سوات کے قابل ترین اساتذہ میں ہوتا ہے سکول کے بچوں نے بتایا کہ ان اساتذہ کے تبادلے کی وجہ سے سکول میں زیرتعلیم بچوں کی مستقبل تاریک نظرآرہاہے۔ اوران اساتذہ کو تبدیل کرکے متعلقہ حکام نے زیرتعلیم بچوں کی تعلیمی مستقبل تاریک بناکر خلاف قانون اقدام کیاہے، ادھراس صورتحال پرلوگوں، والدین اورسکول میں زیرتعلیم بچوں میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے، ان حلقوں نے واضح کیاہے کہ وہ کونسے عوامل ہے، جس کے تحت اتنے بڑی تعداد میں اساتذہ کرام کو تبدیل کرنے کی نوبت آئی، ان حلقوں نے واضح کیاہے کہ مذکورہ سکول میں بعض غیرقانونی اقدامات نے لوگوں میں شکوک وشبہات پیدا کردی ہے انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان اساتذہ کاتبادلہ واپس نہ کیاگیا۔ توعلاقے کے عوام شدید احتجاج پرمجبورہوں گے۔