سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر کے فٹ بال کے واحد گراسی فٹ بال اسٹیڈیم پر صوبائی حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود اسٹیڈیم بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اسٹیڈیم میں سیاسی جلسوں کی وجہ سے گراس خراب ہوگیا ہے۔ کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود اسٹیڈیم میں لائٹس کا انتظام نہیں ہے اور نہ اسٹیڈیم میں لائٹس اور پانی کے لئے ٹرانس فارمر ہی نصب کیا گیا ہے۔ چند سال پہلے اس اسٹیڈیم میں ایک غیر سرکاری تنظیم نے سولر لائٹس نصب کی تھیں، جو آج بھی نصب ہے لیکن یہ ایک منٹ کے لئے بھی روشن نہیں ہوئیں۔ کروڑوں روپے کی اسکیم میں اسٹیڈیم میں پانی کے لئے بور کیا گیا ہے، لیکن پانی نکالنے کے لئے بجلی کی سہولت نہیں ہے۔ گراؤنڈ میں گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت گراونڈ میں جانوروں اور خاص کر باولے کتوں کا راج ہوتا ہے۔ فٹ بال ایسوسی ایشن کے رہنما اور ملک سعد فٹ بال اکیڈمی کے کوچ ایاز خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گراؤنڈ میں ضروری کام مکمل کیے جائیں، ورنہ حکومت کے کروڑوں روپے فضول ضائع ہو جائیں گے۔
سوات گراسی فٹ بال اسٹیڈیم پر کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم
