سوات(مارننگ پوسٹ) تھانہ کوکارئی کی حدود میں واقع علاقہ سنگر میں موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ کوکارئی ناصر رفیق کے مطابق عنایت اللہ اور فدا علی ساکنان گڑاسا کسی کام کی غرض سے سنگر گئے تھے۔ واپسی پر موٹر سائیکل سوار سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو کھائی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا۔
کوکاری علاقہ سنگر میں موٹر سائیکل گہری کھائی میں گر گئی، 2 افراد جاں بحق
