سوات  (مارننگ پوسٹ)   سوات انتظامیہ کے طرف سے مینگورہ میں سی این جی سٹیشنز بند کرنے پر پابندی کے باوجود عمل نہ کرنے پر دس سی این جی سٹیشن سیل اور تین کو جرمانہ کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق گیس کی کمی کے باعث تمام سی این جی سٹیشنوں کو صبح اور شام پانچ سے دس بجے تک سٹیشن بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ گذشتہ روز اچانک معائنے کے دوران کھلے تین سٹیشن کو جرمانہ اور دس کو سیل کردیا گیا