سوات (مارننگ پوسٹ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابوزئی کا تجاوزات کے خلاف ایکشن، دکاندار حد سے تجاوز نہ کریں ورنہ قانونی کاروائی کی جائیگی ٹی او آر فرحان شینواری نے چینہ مارکیٹ کے دکانداروں کو خبردار کرلیا، نشانات لگاکر حد بندی کردی گئی،گزشتہ روز تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابوزئی کی ٹیم جس کی سربراہی ٹی او آر فرحان شینواری کرہے تھے انسپکٹر نظام الدین، ٹیم لیڈر محمد زادہ اور دیگر اہلکار شریک تھے نے مصروف بازار چینہ کا سروے کیا اور دکانداروں کی حد بندی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ اپنے حد سے تجاوز نہ کریں دکان کے سامنے دکان کی رگز اجازت نہیں دینگے دکان کے باہر سڑک، رستے اور پیدل چلنے والوں کی راہ بند کرنے کی کوشش نہ کی جائے، ٹی او آر نے بتایا کہ شہر بھر میں یہ مھم شروع ہے اور تجاوزات کو کسی صورت نہیں چھوڑینگے چاہے وہ سڑک پر ہوں یا گلیوں مارکیٹس میں لہذا دکاندار اپنے حد میں رہ کر دکانداری کریں۔
ٹی ایم اے بابوزئی کا تجاوزات کے خلاف ایکشن،دکانداروں کو خبردار کرلیا
