سوات(مارننگ پوسٹ)نوتعینات ایم ایس ڈاکٹر نعیم اعوان نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپیٹلز کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ھاسپیٹلز کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو ہر قسم طبی امداد فراہم کرے اس سلسلے میں کوتاہی برتنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی تمام ڈاکٹرز اور سٹاف مریضوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کریں اور کوشش کریں کے کسی مریض کو شکایت کا موقع نہ ملے۔انہوں نے مزید کہاکہ سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال ملاکنڈ ڈویژن کا سب سے اہم ہسپتال ہے اور یہاں پر دیگر اضلاع کے مقابلے میں ڈاکٹرز اور سہولیات بھی بہتر ہے لیکن اسی وجہ سے یہاں پر حد سے زیادہ رش بھی رہتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مطلوبہ سہولیات ٹھیک طریقے سے میسر نہیں اتے ہماری کوشش ہوگی کے ان تمام مسائل سے نمٹنے کیلئے بہتر حکمت عملی سے نمٹا جائے اور اس سلسلے میں ڈاکٹرز سٹاف اور دیگر تمام ملازمین کو بھی ساتھ لیکر تمام مسائل کے حل کی کوشش کریں گے انہوں نے مریضوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مناسب تعاون کرے اور خاص کر ہسپتال کی صفائی کا خیال رکھیں تاکہ ان کو صاف ستھرا ماحول میسر اسکے
سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپیٹلز کے نئے ایم ایس نے چارج سنبھال لیا
