وزیر اعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے گریڈ 21کے ثنا اللہ عباسی کو خیبر پختونخوا کانیاآئی جی پی مقرر کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے وہ آئی جی پی گلگت بلتستان کے طور پر اپنے خدمات انجام دے رہے تھے اور ان کو اپنے سکیل اور تنخواہ میں خیبر پختونخوا کا نیا پراونشل پولیس آفیسر مقرر کردیا گیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا نعیم خان کو او ایس ڈی بنا دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو نئے آئی جی پی کی تعیناتی کے لئے تین ناموں پر مشتمل پینل ارسال کیا گیا تھا جن میں ڈاکٹر سلیمان،محمد طاہر اور ثناء اللہ عباسی شامل تھے تاہم وزیر اعظم نے ثناء اللہ عباسی کے نام کی منظوری دیدی۔گریڈ22کے پی ایس پی افسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کو فروری 2019 میں اس وقت انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا جب کئی بڑے چیلنجز درپیش تھے جن میں سب سے بڑا چیلنج صوبہ خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام کے بعد وہاں کے امن و امان خصوصاً وہاں کی لیوی اور خاصہ دار فورس کے مسقبل کے حوالہ سے تھا یہ بہت حساس معاملہ تھا تاہم آئی جی نعیم خان نے اس مسئلہ کو بہت خوش اسلوبی سے حل کیا اسی طرح خیبرپختونخوا بھر میں تعینات سپیشل پولیس فورس کے ہزاروں اہلکاروں کی ملازمتوں اور مراعات کا مسئلہ بھی انہی کی کوششوں سے حل ہوا جبکہ قبائلی اضلاع میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے پرامن انداز میں انعقاد کے حوالے سے بھی ان کی کارکردگی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا