اسلام آباد(آن لائن)موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری،ایف بی آر نے چھوٹے موبائل فون کی درآمد ڈیوٹی میں کمی کردی۔100 ڈالر کے موبائل فون کی ڈیوٹی1320روپے سے کم کرکے 200روپے فی موبائل فون کردی گئی ہے۔ایف بی آر نے موبائل فون پر ڈیوٹی کی شرح میں کمی سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے۔فیصلے سے درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔
خوشخبری ، 100ڈالر کے موبائل فون پردرآمد ڈیوٹی 200روپے کردی گئی
