سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع بھر میں بارشوں اور برف باری کاسلسلہ جاری موسم مزید سرد تر، سوات کے مختلف میدانی علاقوں جن میں مینگورہ، بریکوٹ، چارباغ، کبل، مٹہ، خوازہ خیلہ اور دیگر علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ جبکہ پہاڑی علاقوں ملم جبہ، بحرین، میادم، کالام، مرغزار کے پہاڑوں پر برف باری بھی جاری ہیں۔ بارش اور برف باری سے موسم سرد ترہوگیا، پہاڑی علاقوں میں لوگ گھروں تک محدود ہوگئے۔ میدانی علاقوں میں سردی بڑھتی ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگئی۔ سرد موسم کی وجہ سے زیادہ لوگوں نے باہر نکلنا چھوڑدیاجس کی وجہ سے بازاروں میں رش معمول سے کم رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چاردنوں تک بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہیگا۔