سوات (مارننگ پوسٹ) شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف پے درپے آپریشن،شانگلہ اور تحصیل کبل و خوازہ خیلہ میں چھ غیر قانونی مراکز صحت سیل بارہ سے زیادہ نجی صحت مراکز کو نوٹس جاری۔تفصیلات کے مطابق ایچ سی سی ملاکنڈ ڈویژن کے معائنہ ٹیم سینئر انسپکٹرسعید الرحمن، انسپکٹر فیض علی خان اور محمد افضل عابد نے معاون عملے کے ہمراہ گذشتہ روز الپوری شانگلہ اور تحصیل کبل و خوازہ خیلہ میں موجودنجی صحت مراکز کا معائنہ کیا اس موقع پر نان کولیفائیڈافراد احسان اللہ، عرفان اللہ، عزت خان،رحمت علی، انور حسین کوعلاج معالجے کے عمل میں مصروف پانے پرپشاور ڈینٹل کلینک،آباد ڈینٹل کلینک،ایکسرے شیرزادہ میڈیکل سینٹر، اپر سوات ڈیجیٹل ایکس رے کلینک،رحمت فرسٹ ایڈ کلینک، انور کلینک کو کو بند کرکے سیل کیا گیاجبکہ ڈاکٹر گل انداکلینک لیبر روم میں حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے،ڈاکٹر منصور کو کلینک اپنی موجودگی یقینی بنانے اور پی ایم سی گائیڈ لائن کے مطابق نسخہ پیڈ کو تبدیل کرنے، الطاف میڈیکل اسٹور کوایلوپیتھک انجیکشن پریکٹس سے گریز،نعیم ڈینٹل کلینک،ابراہیم ڈینٹل کلینک کو اہل ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنانے،معنیم دواخانہ،ازیخیل میڈیکل سینٹر،شاہ کلینیکل لیبارٹری،شیر زادہ میڈیکل سینٹر،ڈاگے میڈیکل سینٹرکو رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری کئے گئے۔اس موقع پر مقامی شہریوں نے خیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے آپریشن کلین اپ کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے یہ توقع ظاہر کی کہ اس عمل سے نجی صحت مراکز کی کار کردگی میں مثبت تبدیلی آئے گی اور عطائیت کا ناسور کنٹرول ہوگا۔
تحصیل کبل و خوازہ خیلہ میں چھ غیر قانونی صحت مراکز سیل
