سوات (مارننگ پوسٹ ) پیسکونے ضروری کام اور مرمت کے لئے ماہِ جنوری میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔ ایس ای کنٹریکشن سوات سلطان رشید کے مطابق 123 کے وی مینگورہ کے علاقوں مرغزار، مینگورہ 1,2,3,4 گل کدہ، تختہ بند، سنگر، بانڈئی، بریکوٹ، حاجی بابا، برہ بانڈئی، سیدو شریف، شاہدرہ، سیدو بابا، سیدو ہسپتال، سینور کینسر ہسپتال، قمبر، کبل، گوگدرہ، اجرنگ، ملم جبہ، مانیار، شموزئی، زرہ خیلہ، موسیٰ خیل میں 4,6,8,12,14,18,20,22,25,27,29,31 جنوری کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ راحت کورٹ، مدین، چارباغ، چارباغ ایکسپریس، بیدرہ، شین، خوازہ خیلہ، شانگلہ، شور، چپریال، شور ایکسپریس، درشخیلہ اور مٹہ میں 4,7,9,12,14,16,19,22,25,26,30 جنوری کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ ایس ای سلطان رشید نے بجلی بندش کی وجہ سے صارفین سے ان کی مشکلات پر ان سے معذرت کی ہے۔
سوات جنوری 2020میں بجلی بندش کا شیڈول جاری
